ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / استنبول اسٹاک ایکسچینج کا خسارہ 78ارب تُرک لیرہ!

استنبول اسٹاک ایکسچینج کا خسارہ 78ارب تُرک لیرہ!

Mon, 25 Jul 2016 16:19:22  SO Admin   S.O. News Service

 

ؔ انقرہ25جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترکی میں "استنبول اسٹاک ایکسچینج" کی جانب سے بتایا گیا ہے فوجی انقلاب کی ناکام کوشش کے بعد گزرے ایک ہفتے میں ایکسچینج کا خسارہ 78 ارب ترک لیرہ سے تجاوز کر گیا۔اسی حوالے سے ترکی کے اخبار "گونیش" نے بتایا ہے کہ سب سے زیادہ خسارہ مالیاتی منڈیوں کی 20 بڑی کمپنیوں کو اٹھانا پڑا جن کے خسارے کا حجم 49.9 ارب ترک لیرہ تک پہنچ گیا۔اخبار نے واضح کیا ہے کہ ترکی کا (بینک) "AK Bank" جس کے حصص کی مارکیٹ ویلیو 18 جولائی کو ایکسچینج بندہونے پرتقریباََ 35.68ارب تُرک لیرہ تھی ، 22 جولائی تک کم ہو کر تقریبا 29.69 ارب تُرک لیرہ رہ گئی۔ اس کامطلب ہوا کہ بینک کے حصص کی مجموعی مارکیٹ ویلیو میں ایک ہفتے سے بھی کم مدت میں 5.76 ارب تُرک لیرہ کی کمی واقع ہوئی۔


Share: